تھرڈ کلاس ادکاراؤں کیساتھ پرفارم نہیں کروں گی:اقرا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر اقرانے کہا ہے کہ کسی تھرڈ کلاس ادکارہ کے ساتھ ڈرامے کام کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ان پڑھ شارٹ کٹ راستہ اختیار کر نے والی کبھی اداکارہ نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی سفارش کی بنیاد پر نہیں صرف اپنے منفر د کام کی وجہ سے اس مقام تک پہنچی ہوں اور میں خوشبو سمیت تمام اپنی سینئرز کا احترام کر تی ہوں اور ہمیں ان سے بہت سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔اقرا نے کہا کہ میں اچھی طر ح جانتی ہوں کوئی ادکارہ کس طرح چند مہینوں میں کروڑوں روپے کی بوتیک بنا لیتی ہے میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ ان جیسی تھرڈ کلاس ادکارہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا کیونکہ اس کو شوبز کی الف ب نہیں آتی۔