اداکارہ متیرا کی متنازع کمرشل کے ساتھ شوبزمیں بھرپور انٹری

اداکارہ متیرا کی متنازع کمرشل کے ساتھ شوبزمیں بھرپور انٹری
 اداکارہ متیرا کی متنازع کمرشل کے ساتھ شوبزمیں بھرپور انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ متیرا نے ایک بار پھر متنازع کمرشل کے ساتھ شوبزمیں بھرپور انٹری دی ہے جس پر انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔متیرا کیریئرکے آغاز سے ہی متنازع رہی ہیں کیونکہ ابتدامیں ہی انہوں نے نہایت بولڈ شوٹ کرایا تھاجس پر انہیں بہت مخالفت کاسامنا کرنا پڑا۔اب متیرا نے ایک بارپھر’جوش‘ کے نئے کمرشل میں کام کیا ہے جوحال ہی میں آن ایئر ہوا ہے۔اس کمرشل میں متیرا’جوش‘کی نئی’ خصوصیات‘ کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متیراکو اس کمرشل کے لئے کثیر معاوضہ اداکیا گیا ہے کیونکہ کوئی بھی پاکستانی ماڈل اس غیراخلاقی کمرشل میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی اوریہی وجہ ہے کہ متیرا ہی طویل عرصے سے اس برانڈکے کمرشل کررہی ہے۔کمرشل دیکھ کر پہلے تو ایسالگتا ہے کہ شاید یہ دانے دار چائے کی بات ہورہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔بالآخر متیرا اس راز سے پرہ اٹھا دیتی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمرشل کو فی الحال ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید :

کلچر -