خواجہ شہزاد ناصر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر بن گئے
لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے کیونکہ لاہور چیمبر کے صدر ملک سے باہر ہیں۔ خواجہ شہزاد ناصر اہم بزنس بیک گراؤنڈ کے حامل ہیں اور مختلف عہدوں پر اہم فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں۔ خواجہ شہزاد ناصر نے دنیا کے بہت سے ممالک کے کامیاب تجارتی دورے کیے اور پاکستان کی پوٹینشل کے علاوہ ملک کی بہترین ساکھ اجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔