احد چیمہ کی بہن نے اپنا اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست دائرکردی

احد چیمہ کی بہن نے اپنا اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست دائرکردی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بہن سعدیہ منصور نے اپنا اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درخواست دائر کردی،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو 23اکتوبر کوعدالت میں طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت نمبر 5میں احدخان چیمہ کی بہن سعدیہ منصور نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب نے مسلم کمرشل بینک میں ان کے اکاؤنٹ کو احد خان چیمہ کے اکاونٹ کے ساتھ بند کردیا ہے ،حالانکہ ان کا کسی کیس سے واسطہ نہیں ، عدالت نے تحریری طور پر نیب سے جواب مانگا تاہم نیب نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سعدیہ منصور کا کوئی اکاونٹ بند نہیں کیا ہے ،عدالت نے نیب کے تفتیشی آفیسر کوآئندہ سماعت پر طلب کیا ہے کہ وہ عدالت میں آ کر اس حوالے سے وضاحت پیش کریں۔

مزید :

علاقائی -