گھر پر قبضہ کرنے کا کیس،فلمسٹارمیرا نے جواب جمع کرا دیا

گھر پر قبضہ کرنے کا کیس،فلمسٹارمیرا نے جواب جمع کرا دیا

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف گھر پر قبضہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، اداکارہ میرا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ گھر خریدا ہے اوراس کی رقم اداکی ہے ،ملکیت کے کاغذات بھی موجود ہیں ،درخواست گزار خاتون انہیں بیلک میل کر رہی ہے۔اداکارہ میرا کے خلاف گھر پر قبضہ کرنے سے متعلق تسلیم کوثر نامی خاتون نے کیس دائر کررکھا ہے قانون کے مطابق میں ہی اس گھر کی مالکن ہوں ،عدالت سے استدعاہے کہ گھر پر قبضہ کرنے کی ان کے خلاف دائردرخواست مسترد کی جائے جس پر فاضل جج نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

Back t

مزید :

علاقائی -