سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ،جواد حامد اور ڈی آئی جی عبدالجبار طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ،جواد حامد اور ڈی آئی جی عبدالجبار طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں منہاج القران کے مدعی جواد حامد اور پولیس چالان کے گواہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں 117پولیس افسروں و اہلکاروں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی ۔عدالت نے گزشتہ روزادارہ منہاج القران کے وکیل کو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار پر جرح کے لئے طلب کررکھا تھالیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت میں دوران سماعت ان کے وکیل نے مہلت طلب کی عدالت نے نعیم الدین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر اپنے مدعی کو پیش کریں۔

مزید :

علاقائی -