صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کولاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کولاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  

لاہور(خبر نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق شا ہد رہ کے علا قہ میں محمو د کی فیملی،گرین ٹا ؤ ن میں نثا ر کی فیملی ،انا ر کلی میں اقبا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کرلاکھوں کی نقدی، زیو رات ،مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ سند ر کے علا قہ میں گو ہر کی فیملی سے2لاکھ 45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مصطفی آ با د اوربا ٹا پو ر میں بھی وارداتیں جبکہ مسلم ٹاون میں گاڑیاں اورلٹن روڈ ،اچھر ہ ،لو ہا ری گیٹ ،جو ہر ٹا ؤ ن اورچو ہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

مزید :

علاقائی -