تیزاب گردی کاشکار لڑکی کے دیور محمد خان کی ضمانت خارج،گرفتار کرنے کا حکم

تیزاب گردی کاشکار لڑکی کے دیور محمد خان کی ضمانت خارج،گرفتار کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)تیزاب گردی کی وجہ سے دونوں آنکھوں سے محروم ہونے والی لڑکی نائلہ انصاف کے لئے انسداد ہشت گردی کی عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے لڑکی کے دیور محمد خان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،متاثرہ لڑکی کے دیور ملزم محمد خان کی ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کے جج عبدالقیوم خان نے سماعت کی ۔

،گزشتہ روز سماعت سے قبل ہی ملزم لڑکی کو عدالت کے باہر دیکھ کر بھاگ گیا، عدالت نے ملزم کی درخواست کو عدم پیروی پر خارج کرتے ہوئے گرین ٹاؤن پولیس کو اسے گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -