ٹریڈ مارک پراپرٹی ٹربیونل پنجاب جج سے محروم ،1200مقدمات التواء کا شکار

ٹریڈ مارک پراپرٹی ٹربیونل پنجاب جج سے محروم ،1200مقدمات التواء کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ٹریڈ مارک پراپرٹی ٹربیونل پنجاب میں ڈیڑھ ماہ سے جج مقرر نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا1200مقدمات التواء کا شکار ہیں،جج نہ ہونے کے باعث پیشی پر آنے والے سائلین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ٹریڈ مارک پراپرٹی ٹربیونل میں پنجاب بھرکے پراپرٹی کاپی رائٹ کے کیس دائر کئے جاتے ہیں،واضح رہے کہ کاپی رائٹ کے دعوے کی سماعت کے لیے پنجاب میں ایک عدالت ہے جہاں پنجاب بھرسے سائلین آتے ہیں،ٹربیونل میں جج کے تبادلے کے بعد ابھی تک کوئی جج مقرر نہیں ہوسکاہے ،وکلاء کا کہناہے کہ جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مقدمات کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے ،حکام بالا سے اپیل ہے کہ فوری طور پر یہاں جج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -