مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد،ائیر پورٹ پولیس کے حوالے

مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد،ائیر پورٹ پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور سے دبئی جانے والے مسافر کوسامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر سفر سے روک کر گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کا رہائشی محمد اعجاز نجی ائیر لائن کی پرواز 410سے دبئی جارہا تھا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے دوران سکینگ سامان سے تیس بور پستول کی دو گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کر کے ائیر پورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -