احسن اقبال کی توہین آمیز تقاریر اورٹویٹ ریکارڈ ہائیکورٹ میں پیش

احسن اقبال کی توہین آمیز تقاریر اورٹویٹ ریکارڈ ہائیکورٹ میں پیش

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس میں ان کی مبینہ توہین آمیز تقاریر اور ٹویٹ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔یہ ریکارڈ درخواست گزار منیر احمد کی طرف سے پیش کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ایک متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران تین رکنی فل بنچ نے درخواست گزار کو احسن اقبال کی جانب سے کی جانے والی مبینہ عدلیہ مخالف تقاریر اور ٹویٹ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس سے قبل عدالت عالیہ نے احسن اقبال کے معافی مانگنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی تھی تاہم انہیں آئندہ محتاط رہنے کے لئے وارننگ دی تھی اس کے باوجود احسن اقبال نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر عدلیہ مخالف تقریر کی اور توہین آمیزٹویٹ کیا،ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -