چودھری نورسمندخان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

چودھری نورسمندخان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایگزیکٹو کمیٹی نے چودھری نورسمندخان کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا نیا صدر جبکہ پنجاب بار کونسل کے رکن حافظ انصارالحق کو نائب صدر منتخب کرلیاہے۔سیکرٹری ہائی کورٹ بار حسن اقبال وڑائچ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر اور نائب صدر ہائیکورٹ بار کے موجودہ صدر انوارالحق پنوں کے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔گزشتہ روز انوارالحق پنوں کی صدارت میں ہونے والے ہائی کورٹ بارکی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نئے صدر اور نائب صدر کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ہائی کورٹ بار کے آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں نائب صدر کو یہ عہدہ تفویض کیا جاتاہے ،نورسمندخان اس وقت ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے طور پر کام کررہے ہیں۔کمیٹی نے انہیں بار کا صدر جبکہ ان کی جگہ ممبر پنجاب بار کونسل حافظ انصار الحق کو ہائی کورٹ بار کا نائب صدر منتخب کرلیاہے۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ بار کے موجودہ صدر انوارالحق پنوں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر نامزد ہوچکے ہیں۔

صدر منتخب

مزید :

صفحہ آخر -