عدالت عالیہ کے دوافسروں اور نائب قاصد کی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں

عدالت عالیہ کے دوافسروں اور نائب قاصد کی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے 2روزقبل عدالت عالیہ کے دوافسروں اور اپنے نائب قاصد کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دے دیں۔چیف جسٹس نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں رولز میں رعایت کرکے یہ ترقیاں دی ہیں ۔چیف جسٹس نے اس بابت دو نئی اسامیاں بھی تخلیق کیں ۔آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے والوں میں چیف جسٹس کے سیکرٹری افضال فضل کھوکھر اورریڈمحمدراسحاق خلیقی شامل ہیں۔افضا ل فضل کھوکھر کو نئی پیدا کردہ اسامی پرایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول برائے ریٹائرڈ ججز اوراسحاق خلیقی کونئی پیدا کردہ اسامی پرایڈیشنل رجسٹرار (الیکشن ٹربیونل )تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔چیف جسٹس نے رولز میں نرمی کر کے اپنے نائب قاصد ندیم مسیح کو بھی چوتھے سے پانچویں گریڈ میں قاصد کے طور پر آؤٹ آف ٹرن ترقی دی ہے ۔یادر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ماضی میں دی جانے والی آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور بھرتیوں کے معاملہ پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے جو عدالت عالیہ کے افسر محمد اکمل خان نے دائر کررکھی ہے ،علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی ترقیوں کو سپریم کورٹ کالعدم کرچکی ہے ۔دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ کے مطابق رولز کے تحت چیف جسٹس کو ایسی ترقیوں کی منظوری دینے کا اختیار حاصل ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -