ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تقرر کیلئے 8 کامیاب امیدوار وں کا نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تقرر کیلئے 8 کامیاب امیدوار وں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تقرر کے لئے 8کامیاب امیدوار وں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس بابت ریکروٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظور ی دے دی ہے۔نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں چودھری قاسم جاوید، عابد رضا خان، محمد عمر فاروق بھٹی، حسنین احمد، خورشید عالم بھٹی، رانا سہیل طارق، دانش افضل اور محمد اویس شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -