ای سی ایل میں نام شامل کرنے اور نکالنے کی پالیسی کیخلاف درخواست 22اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

ای سی ایل میں نام شامل کرنے اور نکالنے کی پالیسی کیخلاف درخواست 22اکتوبر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور نکالنے کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے22اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔جسٹس شاہد کریم اس کیس کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے اور نکالنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے لیکن حکومت نے اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جو کہ عدالتی فیصلوں اور قانون کے منافی ہے ۔
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -