لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کاروسٹرجاری

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کاروسٹرجاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے آئندہ ہفتے کاروسٹرجاری کر دیا گیاہے۔22اکتوبرسے پرنسپل سیٹ پر10ڈویژن اور42سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔22اکتوبر کو چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہونے والے فل کورٹ ریفرنس کے باعث عدالت عالیہ کے علاقائی بنچوں میں کام کرنے والے جج صاحبان بھی لاہور میں کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس انوارالحق کے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے پر23اکتوبرکونیاروسٹرجاری ہونے کا امکان ہے ۔موجودہ روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر1میں جسٹس سردارمحمدشمیم خان اورجسٹس سیدشہبازرضوی ،ڈویژن بنچ نمبر2میں جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس قاضی محمد امین احمد ،ڈویژن بنچ نمبر3میں جسٹس امین الدین خان اورجسٹس مسعود عابد نقوی ،ڈویژن بنچ نمبر4میں جسٹس ملک شہزاداحمدخان اورجسٹس محمد سرفرازڈوگر،ڈویژن بنچ نمبر5میں جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس جواد حسن ،ڈویژن بنچ نمبر6میں جسٹس شاہدوحید اورجسٹس علی اکبرقریشی ،ڈویژن بنچ نمبر7میں جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس شاہدبلال حسن ،ڈویژن بنچ نمبر8میں جسٹس عابدعزیزشیخ اورجسٹس شمس محمود مرزا ،ڈویژن بنچ نمبر9میں جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سرورچودھری جبکہ ڈویژن بنچ نمبر10میں جسٹس شاہدجمیل خان اورجسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔ڈویژن بنچوں میں شامل تمام جج سنگل بنچ کے طور پر بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔22اکتوبرکوعدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ پر لاہور میں خدمات انجام دینے والے ججوں میں جسٹس عبادالرحمن لودھی،جسٹس طارق عباسی ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مرزا وقاص رؤف ،جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس سردار احمد نعیم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس مجاہد مستقیم احمد ، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -