عافیہ صدیقی کیس کیلئے مختص رقم میں مبینہ کرپشن پر حکام سے جواب طلب

عافیہ صدیقی کیس کیلئے مختص رقم میں مبینہ کرپشن پر حکام سے جواب طلب

  

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی کیلئے مختص رقم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ حکومت پاکستان نے کیس کیلئے 2010میں 20لاکھ ڈالر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کئے۔ حسین حقانی اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔وکیل نے کہا کہ کرپشن الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنی لیکن اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008سے2011کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سیکرٹری خارجہ، محکمہ قانون و انصاف اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔

عافیہ صدیقی کیس

مزید :

صفحہ آخر -