بحریہ ٹاؤن کراچی میں عالی شان جامع مسجدسرورکاافتتاح

بحریہ ٹاؤن کراچی میں عالی شان جامع مسجدسرورکاافتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اور عالیشان جامع مسجد سرور کا آغازجمعہ کے بابرکت دن پر نمازِ جمعہ ادا کرکے کیا گیا۔ مسجدِ سرور میں نمازِجمعہ کیلئے سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل )ر( احمد حیات کیساتھ مڈوے کمرشل کی زیرِتعمیر بلڈنگز کے مالکان و ملازمین ، ریزیڈنٹس ، بحریہ ٹاؤن کراچی کی ایڈمنسٹریشن اورمیڈیا کے معزز ممبران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مسجدِ سرور کا نام شاہد محمود قریشی کے والدِ محترم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین ، کنٹری ہیڈشاہد محمود قریشی اور انکے والدین کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ یہ خوبصورت مسجد بحریہ ٹاؤن کراچی کے کمرشل ایریا مِڈوے کمرشل میں تعمیر کی گئی ہے جہاں کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات بھرپور رفتار سے جاری ہیں اورکثیرالتعداد عمارتیں تکمیل کے قریب ہیں۔ دو منزلہ مسجدِ سرور 17,547اسکوئر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسکے گمبند کی اونچائی 56 فٹ اور مینار کی اونچائی 136فٹ ہے۔ مسجد کے چھ داخلی دروازے ہیں۔مسجدکے اندرونی حصے میں لکڑی کو تراش کر کوفی خط میں خطاطی کی گئی ہے۔ مسجد کی تزئین و آرائش کیلئے سفید اور کالے گرینائٹ اور وائٹ لائم کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد بھی تیزی کیساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
مسجد افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -