واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے،شبلی فراز

واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے کہا ہے کہ واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے آبی تحفظ کے لیے قابل عمل پالیسی بنائیں گے پانی کے حوالے سے جامع اور موثر پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے میڈیا پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلے کا حل وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے پانی زندگی ہے جس سے صرف نظر نہیں کی جاسکتی ہے بلوچستان میں پانی کی سطح 1500فٹ سے بھی نیچے چلی گئی ہے اگر ابھی سے پانی کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں سنجیدہ مسائل سے دو چار ہو سکتے ہیں اور ہماری آئندہ نسلیں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر سکتی ہیں۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -