حکومت کے اقدامات سے عوام کو مایوسی ہوئی، یوسف رضا گیلانی

حکومت کے اقدامات سے عوام کو مایوسی ہوئی، یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(آئی این پی) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانا نہ جانا حکومت کی صوابدید ہے ،پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام کو مایوسی ہوئی،جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد ہم نے سینیٹ سے دوتہائی اکثریت سے پاس کرائی،جن 4 سیٹوں پر129 دن دھرنا دیا گیا وہ پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام کو مایوسی ہوئی، اپوزیشن ساتھ دیتی تو قومی اسمبلی سے بھی قراردپاس کرالیتے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین اورآسمان کا فرق ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -