فواد حسن فواد کا کل جنرل ہسپتال میں چیک اپ کرایاجائیگا

فواد حسن فواد کا کل جنرل ہسپتال میں چیک اپ کرایاجائیگا

  

لاہور (خبر نگار) نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کو آئندہ پیر کے روز میڈیکل چیک اپ کے لئے کیمپ جیل سے جنرل ہسپتال لے جایا جائے گا۔ جہاں ان کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا جبکہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور نے فواد حسن فواد کو جنرل ہسپتال لے جانے کے لئے سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی نفری طلب کر لی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -