سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے ای سی ایل پربریفنگ کی ہدایت کردی

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے ای سی ایل پربریفنگ کی ہدایت کردی

  

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایگزیٹ کنٹرول لسٹ کی تفصیلات طلب کر لیں پرائیویٹ سودی کاروبار پر ملک میں پابندی کے مجوزہ قانون کے بارے میں بھی حکومت سے حتمی جواب طلب کر لیا گیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس کل (پیر کو) یہاں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا وزارت داخلہ کے سیکرٹری کو حکومت کی ای سی ایل پالیسی پر بریفنگ کی ہدایت کر دی گئی اسی طرح چیئرمین سی ڈی اے سے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی گئی ہے نجی قرضوں پر سود کو ممنوع قرار دینے کے پرائیویٹ ممبر بل پر بھی غور کیا جائیگا اس بل کے محرک امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ہیں پیر کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے پارلیمینٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 1میں ہو گا

مزید :

صفحہ آخر -