پشاور،سوئی ناردرن نے10 سالہ بچے پر گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا

پشاور،سوئی ناردرن نے10 سالہ بچے پر گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا

  

پشاور(آ ئی این پی) سوئی ناردرن گیس نے بچے کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا،پشاور کے علاقے میں سربند میں سوئی گیس حکام نے گیس چوری کے خلاف کارروائی کی، محکمے کے حکام نے غیر قانونی گیس کنکشن کے الزام میں ایک مکان پر چھاپا مارا، انہیں جب وہاں کوئی بڑی عمر کا شخص نہیں ملا تو بلا سوچے سمجھے اسد پر گیس چوری کا مقدمہ درج کروادیا،ایف آئی آر میں نامزد اسد کی عمر دس سال ہے جو نجی سکول میں چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے۔ دس سالہ بچہ اسد خان ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا تاہم عدالت نے ضمانت کے لئے آئندہ تاریخ مقرر کر دی۔بچے کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو جھوٹی ایف آئی ار میں نامزد کیا گیا ہے ہمارے پاس گیس کا ڈیمانڈ نوٹس موجود ہے، میں کام کاج کے سلسلے میں بنوں میں تھا کہ میرے پیچھے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی عمر کا پتا چلنے پر اس کی گرفتاری موخر کردی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -