شاہد حامد قتل، ہدایات متحدہ رہنماء ندیم نصرت نے دیں

شاہد حامد قتل، ہدایات متحدہ رہنماء ندیم نصرت نے دیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کی کڑیاں متحدہ لندن سے جا ملیں، ندیم نصرت نے پہچان چھپا کر " این ٹو"کے نام سے ہدایات دیں۔ کال کے ذریعے بتایا گیا"کام ہو گیا"، تفتیشی حکام کے سنسنی خیزانکشافات ،سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے ندیم نصرت کی جانب سے قتل کے احکامات دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، خطوط کی کاپیاں دنیا نیوز نے حاصل کرلیں۔ندیم نصرت نے این ٹو کے نام سے ہدایت کراچی میں مقیم ٹارگٹ کلرز کو دیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ندیم نصرت کا نام برطانوی حکام کی جانب سے آئے خط میں سامنے آیا۔ پاکستانی حکام نے ٹارگٹ کلر محبوب عرف شہزادہ کے نمبر سے تفصیلات حاصل کر کے برطانوی حکومت کو بھیجی تھیں۔ شاہد حامد کے قتل کے بعد گرفتار ملزم محبوب عرف شہزاد ے کے نمبر سے دوبارہ کال کر کے "کام ہوگیا" کا بتایا گیا تھا۔تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے اسی نمبرز سے بانی ایم کیوایم کی پاکستان کی اہم شخصیا ت سے ملاقات لائن اپ ہوتی تھیں۔ ندیم نصرت بانی ایم کیوایم کے پولیٹکل ایڈوائزر تھے۔ لکھے گئے خط اور دستاویزات کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -