لاہور پولیس کے بڑوں کو تین مراحل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کے بڑوں کو تین مراحل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آئی جی پنجاب جاوید امجد سلیمی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن سمیت دونوں ونگز کے ایس ایس پیز سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،جبکہ سی سی پی او لاہور کیلئے تین ناموں کو حتمی شکل دیدی ،جن میں ایڈیشنل آئی جی عامر ذوالفقارخاں، غلام محمود ڈوگر اوربلال صدیق کمیانہ کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی جی پنجاب جا و ید امجد سلیمی نے تینوں افسروں کے انٹرویوز بھی کر لئے ہیں۔اسی طرح ڈی آئی جی آپریشن کیلئے وقاص نذیر اور وسیم سیال کے نام فا ئنل کئے گئے ہیں، تمام افسران کے نام منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دیئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سے حتمی منظوری کے بعد سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز و ایس ایس پی انویسٹی گیش کی تعیناتیاں کی جائیں گی جبکہ اس کے بعد دوسرے مرحلہ میں لاہور کی تمام آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگز کے ایس پیز کو تبدیل کیا جائے گا اور اس کیساتھ ہی تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز کی تعیناتی کی جانے کے پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے جس میں تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -