آبی بحران سمپوزیم ،جسٹس عمر عطا بند یال ’’پاکستان‘‘کے ذکرپر آبدیدہ

آبی بحران سمپوزیم ،جسٹس عمر عطا بند یال ’’پاکستان‘‘کے ذکرپر آبدیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیان) پانی بحران سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کے دوران جسٹس عمر عطا بند یال کے ’’پاکستان باقی ہے تو ہم ہیں‘‘ کے الفاظ زبان پر آتے ہی آبدیدہ ہو گئے انکی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں،ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں پانی بحران سے متعلق سمپوزیم سے پر اثر خطاب میں جسٹس عمر عطا بندیال نے قرآنی آیات کے حوالے بھی دےئے ،تاہم مادر وطن کا ذکر زبان پر آتے ہی جذبات پر قا بو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ، انکی آ نکھوں میں نمی دیکھ کر چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز بھی آبدیدہ ہو گئے ،اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہمیں مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان باقی ہے تو ہم باقی ہیں، اللہ درست فیصلے کرنے کی توفیق اور اچھے لوگوں کی محفل نصیب فرمائے تا کہ جب دنیا میں نہ ہوں تو لوگ اچھے الفاظ میںیاد کریں یہی ملک کیلئے ہمارا پیار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -