حکمرانوں کی نا اہلی سے بلوچستان کے عوام مسائل و پریشانیوں کا شکار ہیں ، سراج الحق

حکمرانوں کی نا اہلی سے بلوچستان کے عوام مسائل و پریشانیوں کا شکار ہیں ، سراج ...

  

کوئٹہ ( آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ملک میں بہت سے تجربات ہوئے مگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے حکومتی تبدیل ہوتی ہے لیکن عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوئی بلوچستان میں غربت وبے روزگاری دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں پینے کا صاف پانی تک عوام کو میسر نہیں وسائل معدنیات سے مالامال باصلاحیت لوگوں کا علاقہ ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مسائل وپریشانیوں کا شکارہیں ۔بلوچستان کے مسائل حل کرناحکومت حکومت کا امتحان ہے ۔یہاں کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنا حکومت کا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترکوئٹہ میں ضلع کوئٹہ کی جانب سے برادرتنظیمات کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،برادر تنظیمات کے صوبائی وضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔سنیٹرسراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کے ہو شر با اضافے کے باعث غریب عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس نہیں ہے جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر عوام کے مسائل کو اجاگراوران کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی ۔ہم نے نظریاتی ووٹ وکارکن تیار کرنے ہیں لیکن خودنظریات سے باخبرہونالازمی ہے کارکن کو جذباتی نہیں نظریاتی ہونا چاہیے مغربی تہذیب کیوجہ سے خاندان متاثرہواہے والدین بچوں سے دورہوئے ہیں عقیدہ ونظریات سے دورکیے جارہے ہیں دلیل کامقابلہ اصل مقابلہ ہے ۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -