دیامر بھاشا ڈیم سے 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، حمزہ شہباز

دیامر بھاشا ڈیم سے 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، حمزہ شہباز

  

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم سے 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی‘ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس مقصد کیلئے 48 ہزار ایکڑ زمین ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے خریدی تھی۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کا انمول تحفہ ہے ہم سب کو اس کی قدر کرنی ہے اور اس کو مل کر بچانا ہے اور ڈیم بھی بنانے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 16 ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی اور لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی دیامر بھاشا ڈیم 12 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے ہمیں اس کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو پانی کے قحط سے بچائیں‘ اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائیں۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -