اب شاپنگ بیگز استعمال کرکے انہیں کھابھی سکتے ہیں

اب شاپنگ بیگز استعمال کرکے انہیں کھابھی سکتے ہیں

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کی بڑی وجہ شاپنگ بیگز کو قرار دیا جاتا ہے جس کے باعث نہ صرف آبی حیات متاثر ہورہی ہیں بلکہ شاپنگ بیگز جلانے کی وجہ سے پھیلنے والا دھواں انسانوں کے لیے بھی مضر صحت ہے جب کہ اسی ماحولیاتی کو دیکھتے ہوئے یوکرین میں ایسے ماحول دوست شاپنگ بیگز متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتاہے۔ان شاپنگ بیگز کو یوکرین کے سائنسدانوں نے قدرتی پروٹین اور نشاستے یعنی کلف کی مدد سے تیار کیا ہے، اس کے علاوہ اس کی مدد سے کپ، اسٹرا اور بیگز بنائے گئے ہیں جو کہ 21 دن میں تلف ہونے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -