گوگل کے پکسل فونز میں پہلی خرابی سامنے آگئی

گوگل کے پکسل فونز میں پہلی خرابی سامنے آگئی

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے رواں ماہ 10 اکتوبر کو تاخیر سے اپنے ‘پکسل’ فون متعارف کرائے تھے، جو کمپنی کی جانب سے پیش کیے جانے سے قبل ہی لیک ہوکر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پہنچ گئے تھے۔گوگل کے ان پکسل فونز کو اب تک کے بہترین پکسل فونز سمجھا جا رہا ہے، تاہم انہیں متعارف کرائے جانے کے ابتدائی 10 دن کے اندر ہی ان میں خرابی کی شکایت سامنے آگئی۔گوگل کے اپنے فورم پر دنیا بھر سے متعدد صارفین نے شکایت کی کہ ‘پکسل تھری‘ اور ‘پکسل ایکس ایل تھری’ کے فونز کے کیمرے میں خرابی سامنے آئی ہے۔متعدد صارفین نے ‘ریڈٹ’ میں بھی یہی شکایت کی کہ انہیں پکسل تھری کے کیمرے یا پھر موبائل میں تصاویر کو محفوظ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔صارفین نے بتایا کہ بعض اوقات کیمرے سے کھینچی گئی تصاویر موبائل میں محفوظ نہیں ہوتیں اور بعض دفعہ وہی محفوظ نہ ہونے والی تصاویر کافی وقت کے بعد انہیں موبائل میں نظر آتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -