انوکھے ریستوران میں تیرتی ہوئی مچھلیوں کے ساتھ کافی پئیں

انوکھے ریستوران میں تیرتی ہوئی مچھلیوں کے ساتھ کافی پئیں

  

نام(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کئی ہوٹل اور ریستوران ایسے ہیں جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو لے جاسکتے ہیں یا وہاں موجود جانوروں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ لیکن اب ویتنام کے ایک کافی شاپ میں آپ جتنی دیر بیٹھے رہیں گے، رنگ برنگی مچھلیاں آپ کے پیروں کو چھوتے ہوئے تیرتی رہیں گی۔ایمکس کافی، ویت نام کے مشہور شہر ہوچی مِن سٹی میں واقع ہے۔ ہوٹل کے فرش پر چند انچ اوپر تک پانی بھرا ہوا ہے جس میں تیرتی ہوئی سیکڑوں چھوٹی بڑی خوبصورت مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ پانی میں اپنے پیر ڈبو کر ایک جانب تو کافی کا لطف اٹھاتے ہیں تو دوسری جانب چھوٹی بڑی مچھلیاں ان کے پیروں پر مساج کرتے ہوئے گزرتی ہیں جس سے انہیں خوشگوار احساس ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -