ایپل کا نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو متعارف کرنے کا اعلان

ایپل کا نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو متعارف کرنے کا اعلان

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ماہ 30 اکتوبر کو نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے بروک لین نیویارک میں 30 اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ایپل کی چند نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس، آئی فون ایکس آر اور ایپل واچ سیریز 4 متعارف کیے تھے جن میں نت نئے فیچرز بھی شامل کیے تھے۔تاہم اکتوبر میں متعارف ہونے والے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو بھی پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اضافی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -