ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کل تیسرا میچ کھیلے گا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کل تیسرا میچ کھیلے گا

  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اومان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہے ۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی، جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھی اس ایونٹ میں قسمت آزمائی کررہی ہے پاکستان کی ہاکی ٹیم اس سے قبل کافی عرصہ سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمیشہ سے اس ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والی قومی ٹیم اس مرتبہ کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کل اپنا تیسرا میچ میزبان ملک عمان کے خلاف کھیلے گی امید ہے قومی ٹیم عمان کے خلاف اس میچ میں کامیابی حاصل کرے گی پاکستان کے کپتان میچ میں کامیابی کے لئے پُرامید ہے ایونٹ کے حوالے سے شائقین ہاکی بھی پُرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے یہ ایونٹ بہت اہمیت کاحامل ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور فائنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فتوحات کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم ماضی میں جس طرح سے اس ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھاتی ہے اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس سے ہمارے دل جیتنے میں کامیاب ہوگی،جبکہ پاکستان چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس کا ٹائٹل دو، دو مرتبہ جیت چکی ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011ء میں ہوا تھا جس کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ کے پوزیشن میچز 27اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی 18 رکنی پاکستانی ٹیم میں رضوان سینئر (کپتان)، عماد شکیل بٹ (نائب کپتان) ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، ایم توثیق، تصور عباس، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بھٹہ، ایم عتیق اور ایم زبیر شامل ہیں۔

*****

مزید :

ایڈیشن 1 -