ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس آبائی گاؤں جیٹھی پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس آبائی گاؤں جیٹھی پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کے جوہر دکھانے والا ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس گزشتہ روز وطن واپسی آبائی گاؤں جیٹھی کے علی الصبح سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے ،ایئرپورٹ پر ان کے آبائی گاؤں جیٹھی کے سے تعلق رکھنے والے دوست احباب، عزیز اقارب سمیت اہل علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھے۔ محمد عباس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچے پر سب سے پہلے ایئرپورٹ مسجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے، جونہی پیسر محمد عباس ایئرپورٹ سے باہر آیا تو عوا م نے ان کا پرتپاک استقبال کیا فضاء محمد عباس زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ،محمد عباس کا گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کے طالب علموں نے ڈرائی پورٹ چوک کالج کے قریب ،لار ی اڈاسمبڑیال ، موڑ سمبڑیال اورپھر ان کے گاؤں جیٹھی کے میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا جہاں پر محمد عباس کے والد سمیت دوستوں نے خوشی میں بھنگڑا ڈالا اوریونین کونسل کے چیئرمین چوہدری منظور حسین گھمن ،ڈسٹرکٹ ممبر ضلع کونسل محمد فاروق گھمن اورمسلم لیگ (ن) کے رہنماعبدالرؤف گھمن ، شیخ عظمت اللہ، کونسلر اسد مہر، شفیق رحمانی سمیت دیگر گاؤں کے معززین نے استقبال کیا اس موقع پر محمد عباس نے استقبال کے لیے آئے ہوئے معززین کا شکریہ ادا کیا ۔
ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس

مزید :

صفحہ اول -