وزیراعظم کے بیان سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے‘ مسلم لیگ (ن)

وزیراعظم کے بیان سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے‘ مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے بیان سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے،حکومت کے پاس صرف امید کے خواب ہیں اور صرف امید کوئی حکمت عملی نہیں ہوتی ۔مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت کی اب تک کی کل کارکردگی ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تاریخی مہنگائی، عوام کے منہ سے نوالا چھیننا ، عوام کے گھروں میں ڈاکہ مارنا ، لوگوں کے روزگار کا قتل عام اور صرف رونا ہے ۔حکومت کے پاس کسی بھی کئے ہوئے وعدے کی حکمت عملی نہیں اور صرف الزامات لگانے، جھوٹ بولنے اور تماشہ کرنے میں مہارت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ حکومت ہے سرکس نہیں ،ایک ترقی یافتہ معیشت کو بھیگ کا کشکول بنا دیا ہے۔ووٹ چور وزیراعظم ، پارلیمان پرحملہ اور لعنت بھیجنے والے کو حزب اختلاف اور پارلیمانی روایات کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔عمران صاحب آپ جتنا چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا شور مچا لیں ہم آپ کو عوام کے گھروں میں اتنی آسانی سے ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کانفرنس کر کے عوام سے معافی مانگیں کے آپ نے محض نعریلگائے تھے اور آپ کی کوئی تیاری نہیں تھی عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوا لیں آپ کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چوروں کو پکڑیں اب آپ وزیراعظم ہیں لیکن آپ کو عوام کے گھروں میں ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔


مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -