بنی گالہ رہائش گاہ میں مسجد تعمیر ،وزیر اعظم نے نماز ادا کی

بنی گالہ رہائش گاہ میں مسجد تعمیر ،وزیر اعظم نے نماز ادا کی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کر دی گئی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ایک مسجد تعمیر کر دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی تعمیر پر اظہار اطمینان کیا اور نو تعمیر شدہ مسجد میں نماز کی ادائیگی بھی کی۔ اس سے قبل عمران خان اور پارٹی قائدین بنی گالہ میں نماز کی ادائیگی تو کرتے تھے لیکن نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی جگہ مختص نہیں تھی جس کے پیش نظر عمران خان نے بنی گالہ میں خصوصی طور پر ایک مسجد تعمیر کروائی۔ مسجد کی تعمیر باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے تعمیر کروائی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -