پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے نئے ڈیم بننے چاہئیں

پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے نئے ڈیم بننے چاہئیں

  

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کونسا ایسا شخص ہے جو کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف ہو گا حکومت بسم اللہ کرے ہم اور قوم اس کے ساتھ ہیں ،ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی ایسا شخص پاکستان میں ہو گا جو نئے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف ہو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نئے ڈیم بھی تعمیر ہونے چاہئے اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت جو نئے ڈیموں کی تعمیر کے نعرے لگا کر میدان میں آئی تھی وہ اس پر اب عملی طور پر کام کا بھی آغاز کرے ۔

قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ اول -