ویسٹ واٹر اور سیف واٹر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں

ویسٹ واٹر اور سیف واٹر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں

  

واسا لاہور کے مینیجنگ ڈائریکٹرزاہد عزیز نے کہا ہے کہ پانی کے زیر زمین ذخائر کو محفوظ کرنے کے لئے واسا لاہور پورے ملک کے لئے ماڈل بنے گا لاہور کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر عملی طور پر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ،وہ ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پانی کو محفوظ بھی کررہے ہیں اور اس کو آلودگی سے بچانے کے لئے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں اس کے لئے ویسٹ واٹر اور سیف واٹر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں ضلع لاہور کا زیر زمین پانی ختم ہورہا تھا اور آلودہ بھی یہ پلانٹ اس پانی کو محفوظ کرنے کے لئے قدرت کا تحفہ ثابت ہوں گے لاہور کے لئے پینے کا پانی دریائے راوی سے حاصل کرکے اسے قابل استعمال بنایا جائے گا پلانٹ لگانے کے لئے فنڈنگ بیرون ممالک سے حاصل کئے جارہے ہیں جبکہ پینے کا پانی بچانے کے لئے پانی کی سپلائی کا دورانیہ بھی بارہ گھنٹے کم کیا گیا ہے جبکہ گلی کوچوں میں گاڑیاں دھونے کے لئے لگائے سروس ستیشن بھی بند کئے جارہے ہیں باغات اور کاشتکاری کے لئے ویسٹ واٹر ری سائیکل کرکے انہیں فراہم کیا جائے گا مساجد میں وضو کے لئے استعمال ہونے والا پانی بھی فصلوں کے لئے استعمال کروانے کے لئے یہ پانی محفوظ کرنے کے لئے عملی انتظامات کروانے کا پرواگرام بنایا گیا ہے پانی کو ہر سطح پر محفوظ بنانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

زاہد عزیز

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -