اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا گیا جس میں نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں تین روپے 81پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز سمیت آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات پر غور کیاجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق کل پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے کمیٹی میں نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کی تجویز پر غور کیاجائے گا پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے لیکن ای سی سی دو بار بجلی کے نرخوں میں اضافہ موخر کرچکی ہے اس کے علاوہ کمیٹی میں آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات پر بھی غور کیاجائے گا اور ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
کابینہ کی اقتصادی

مزید :

صفحہ اول -