پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے گا ، فواد چودھری

پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے گا ، فواد چودھری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا سب سے بڑا وکیل ہے ، ہر فورم پر کشمیر کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرتے رہیں گے ۔ ہفتہ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے کشمیری رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے رہنما شامل تھے۔ فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا ۔و فد نے حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا۔ وفد میں راجہ نجابت حسین ، عبدالحمید نون اور دیگر شامل تھے ۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -