وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، دو نو ں مما لک کی قیا دت با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے سمیت با ہمی دلچسپی کے ا مور پر تبا دلہ خیا ل کر یگی، وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمدنے چندروز قبل دی تھی ،ترجمان پاکستانی کمیونٹی سید فواد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 15 سالوں سے کسی بھی پاکستانی وزیراعظم نے ملائیشیا کا دورہ نہیں کیا، سفارتی اور سیاسی حلقے کے مطابق دورہ بہت اہم ہوگا، وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دو طرفہ ملاقات میں علاقائی و بین الااقومی مسائل کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقا ت میں مزید بہتری لانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،پاکستانی اور ملائیشین سربراہاں کے مابین ملاقات میں باہمی تجارتی ا مو ر ، تاجر کمیونٹی کو دونوں ملکوں کے مابین ویزہ فری انٹری سمیت پاکستانی تارکین وطن کی جیلوں سے رہائی کے معاملات بھی زیر بحث آ ئیں گے، پاکستانی سفارت کار ملائیشیا کی وزارت خارجہ سے دورے کا ٹائم ٹیبل لے چکے ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں ،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سننے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -