ترقیاتی منصوبے سفارش نہیں ضرورت کے تحت بنیں گے ، پلاننگ کمیشن بنانے کی تیاریاں مکمل

ترقیاتی منصوبے سفارش نہیں ضرورت کے تحت بنیں گے ، پلاننگ کمیشن بنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال)پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،جس کے تحت مالی سال 2018-19 کیلئے منصوبے سفارشات پر نہیں بلکہ ضروت کے تحت بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اربن یونٹ پنجاب نے سپیشل سٹریٹجی کے نام سے نیا پلاننگ کمیشن بنانے کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور تکمیل نئے کمیشن کے تحت کی جائے گی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایاہے کہ اس قانون کے تحت ترقیاتی منصوبے اب سفارشات پر نہیں بنیں گے بلکہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں پیسہ خرچ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن کیلئے بنائی گئی سٹریٹجی پر غور کیلئے غیر ملکی ماہرین بھی جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پلاننگ کمیشن کا قانون بھی جلد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔پلاننگ کمیشن کے تحت پنجاب کا مکمل نقشہ اور ڈویلپمنٹ کا ڈیٹا بھی اپ لوڈ ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ پلاننگ کمیشن کی منظوری کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوایا جائے گا ۔
پلاننگ کمیشن

مزید :

صفحہ اول -