تحریک انصاف میں یکم اکتوبر سے تنظیمی عہدوں پر فائز افرادکی نامزدگیاں ختم

تحریک انصاف میں یکم اکتوبر سے تنظیمی عہدوں پر فائز افرادکی نامزدگیاں ختم

  

لاہور(شہزاد ملک ) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں یکم اکتوبر2018ء کے بعد مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز کئے جانیوالے تمام عہدیداروں کی نامزدگی ختم کرتے ہوئے انہیں عہدوں کا ٹائٹل استعمال کرنے سے باز رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد تمام ریجنل و ذیلی دفاتر سے جن عہدوں کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں وہ ختم سمجھے جائیں کیونکہ عام انتخابات کے بعد پارٹی کی تنظیم نو کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے، یہ احکامات مرکزی عہدیداروں سمیت تمام ونگز پر نافذ العمل ہوں گے تاہم اس کااطلاق سندھ کی تنظیم پر نہیں ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -