نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے زلفی بخاری کاعدالت سے رجوع

نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے زلفی بخاری کاعدالت سے رجوع

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی،تفصیلات کے مطا بق سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری پر سفری پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت داخلہ کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا غیر قانونی اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپسی کرنے کا حکم دیا جائے۔ بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -