گیس قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ‘ لیاقت بلوچ

گیس قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت صوبوں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

پر مالیاتی کٹوتی نہ لگائے ۔ این ایف سی ایوارڈ پر قومی اتفا ق رائے کیا گیا ہے، اس سے چھیڑ چھاڑ سے ملک میں بے یقینی اور مرکز گریز رجحانات بڑھیں گے ۔ حکومت صوبائی خود مختاری کے آئینی حقوق پر ڈاکہ زنی سے باز رہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افغانستان میں بدامنی و دہشتگردی کے واقعات سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ امریکہ افغانستان میں ناکام ہے ، جتنا جلد امریکہ افغان سرزمین چھوڑ دے ، یہ امن کے لیے مفید ہوگا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکمران جماعت جمہوری روایات کے استحکام کے لیے اپوزیشن کے ساتھ تعلقات کار کی راہ ہموار کرے ۔ ایک ماہ میں دو سری مرتبہ گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے گھر یلو، کاروباری اور پیداواری لاگت میں اضافہ سے مہنگائی عوام کے لیے جان لیوا بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔
لیاقت بلوچ