حکومتی اقدامات اسے عوام مایوس ، پریشان ، اپوزیشن کرنے ، حکومت چلانے میں زمین آسمان کا فرق ، یوسف ضیاء گیلانی

حکومتی اقدامات اسے عوام مایوس ، پریشان ، اپوزیشن کرنے ، حکومت چلانے میں زمین ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، 129 دن کے دھرنے میں لوگوں کے حقوق اور محرومیوں کی بات کی گئی مگر پی ٹی آئی کے حکومتی اقدامات سے عوام کو مایوسی ہوئی.اب وہ باتیں ‘ مطالبے کہاں ہیں(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

؟ملتان میں ادبی فورم کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میں جانا نہ جانا حکومت کی صوابدید ہے، وزیراعظم ابھی بھی کشمش میں ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں یانہ جائیں، ضمنی الیکشن کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن 4 سیٹوں پر 129 دن دھرنا دیا گیا تھا وہ پی ٹی آئی کے پاس نہیں. جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے اس خطے کے لئے بہت ترقیاتی کام کروائے ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کو دو تہائی اکثریت سے ہم نے سینٹ میں بنا لیا تھا.اس وقت کی اپوزیشن اگر میرا ساتھ دیتی تو قومی اسمبلی میں بھی صوبہ بھی بنا لیتے، ادبی فورم میں بک فیئر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کتابوں کا رجحان ختم ہوتا جا رہا ہے، آج بھی میرے گھر میں کتابوں کی لائبریری موجود ہے، کتابیں انفارمیشن کا سبب بنتی ہے جو ایک طاقت ہے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -