شہباز شریف کی گرفتاری مسلم لیگ(ن) کو ہراساں کرنیکی ناکام کوشش،شیخ فیاض الدین

شہباز شریف کی گرفتاری مسلم لیگ(ن) کو ہراساں کرنیکی ناکام کوشش،شیخ فیاض الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی این اے 176 شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف موجودہ (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

حکومت کے آپریشن پلان کو اپوزیشن کے اراکین نے تبدیل کرایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری تجاوزات کی آڑ میں کچی آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہی تھی اس لیے اسمبلی کے فلور پر یہ اہم مسئلہ اٹھایا گیا جس کے بعد حکومت نے اپنے پلان میں تبدیلی کی کچی آبادیوں کو نہ گرانے کا حکم حکومت کی طرف سے اراکین اسمبلی کی موثر آواز کا نتیجہ ہے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خان پور کی غریب آباد اور دبہ مائی صاحبہ کی آبادیوں میں حکومتی فنڈز عرصہ دراز سے خرچ ہو تے چلے آ رہے ہیں کسی ایسی جگہ پر حکومتی مشینری کو تجاوزات کا نام دے کر آپریشن کی بھر پور مخالفت کریں گے جہاں غریب لوگوں کی رہائشیں ہیں شیخ فیاض الدین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے بعد میاں شہباز شریف کی گرفتاری مسلم لیگ ن کو ہراساں کرنے کی ناکام کوشش ہے ایسے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن اپنے سیاسی مقاصد اور عوامی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی مسلم لیگ ن عوام کی آواز ہے جس کا عملی ثبوت موجودہ ضمنی الیکشن میں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بھر پور اعتماد کر کے دیا ہے اس موقع پر حاجی محمد مراد خان رند ، شیخ وقار الدین ، شیخ ذیشان علی ، اقبال صادق بلوچ ، محمد ارشد رحمانی ، ملک عبدالحلیم ، عبدالستار رحمانی ، رفاقت علی ، نعمان مغل ، نعیم مغل و دیگر بھی موجود تھے ۔
ہراساں