اہلکاروں کی ملی بھگت قبضہ ، تجاوزات مافیا کا پلٹ کروار ، آپریشن فلاپ کرنیکا منصوبہ

اہلکاروں کی ملی بھگت قبضہ ، تجاوزات مافیا کا پلٹ کروار ، آپریشن فلاپ کرنیکا ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر ‘ سٹی رپورٹ ‘ وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کے باوجود اداروں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے تجاوزات مافیا آپریشن ہونے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ مارکیٹوں میں تجاوزات کر کے اپریشن کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں‘ گلگشت کا باٹا چوک اور اس کے گرد و نواح کی مارکیٹوں میں تجاوزات کیخلاف اپریشن ہونے کے باوجود ہوٹل مافیا کی تجاوزات سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں‘ یہ(بقیہ نمبر68صفحہ12پر )

بھی اطلاعات ہیں کہ ایم ڈی اے میونسپل کارپورین اور پھاٹا کے اہلکاروں کی ملی بھگت اور ماہانہ بھاری معاوضہ وصول کرنے کے باعف قبضہ و تجاوزات مافیا بلاخوف شہر بھر میں سڑکوں پر قابض ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ باٹا چوک گلگشت میں 10 سے 20فٹ تک تجاوزات سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے ‘ شہریوں نے گلگشت میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اپریشن کے بعد واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر مستقل پہرہ بھی دیا جائے تا کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے عادی دوبارہ سڑکوں پر مسلط نہ ہو جائیں‘ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علی گڑھ کالج کی بیرونی فصیل پر بنائی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کرنے کے بعد انتظامیہ نے ان دکانوں کے نقش چھوڑ دئیے ہیں جبکہ بعض دکانوں کو مکمل طور پر گرانے سے گریز کیا ہے انہیں فوری طور پر مکمل طور پر صاف کیا جائے ‘اور اس سرکاری اراضی کو سڑک میں شامل کر کے دوبارہ قبضہ کرنے کی گنجائش نہ دی جائے ۔ دریں اثناء مزارات کے قریب ، داخلی خارجی راستوں سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے بعد محکمہ اوقاف نے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا، قبرستان قبضہ مافیا سے واگزار کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اراضی کی نشاندھی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع، نشاندھی اور وارننگ کے بعد بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا اور تمام زمینوں، زرعی رقبوں اور قبرستانوں سے اوقاف اراضی واگزار کرائی جائے گی، محکمہ اوقاف کے پاس چونکہ سامان دستیاب نہ ہے جس کے سبب شہری وضلعی حکومت اور دیگر ادارے اس آپریشن میں حصہ لیں جس کی باقاعدہ ٹاسک فورس جلد تشکدے دی جائے گی، قبل ازیں محکمانہ اراضی اور قبرستانوں کی زمین کی نشاندھی بھی اوقاف کی خصوصی تشکیل کردہ ٹیم کررہی ہے جس نے گزشتہ روز سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جو اپنی رپورٹ مرتب کر کے جلد پیش کرے گی اور اسی رپورٹ اور نشاندہی کی روشنی میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔جبکہ انٹی کرپشن ملتان نے ایک ہفتہ کے دوران قبضہ مافیاسے واگزار کرائی جانے والی اراضی اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے اعداد و شمار جاری کیئے ہیں۔اینٹی کرپشن ملتان ریجن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے 33 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروائی ہے۔جس کی مالیت 22 کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔اینٹی کرپشن نے یہ آپریشن وحدت کالونی ملتان، نواب پور روڈ، شجاع آباد اور لودھراں میں کیئے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ مزید نشاندہی پر انٹی کرپشن قبضہ مافیا کے خلاف مزید بھی کاروائی جاری رکھے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -