سیت پور،چوڑے مار سے متعدد جانور ہلاک،کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

سیت پور،چوڑے مار سے متعدد جانور ہلاک،کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

  

سیت پور (نمائندہ پاکستان)سیت پور کے علاقے کندرالہ اور کوٹلہ اگر میں جانوروں میں خطرناک بیماری چوڑے مار وبائی صورت(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

اختیار کرچکی ہے گذشتہ ایک ہفتہ میں مختلف کاشت کاروں کے 70 سے زائد جانور چوڑے مار کی زد میں آکر ہلاک ہوئے جانوروں کی ہلاکت کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے شبیر احمد خونی کی ایک گائے مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اللہ بچایا خونی کا بیل مالیتی 80 ہزار روپ مکھن جندے والا کی ایک گائے مالیتی ایک لاکھ روپیاور فرید جندے والا کا ایک بچھڑا مالیتی 90 ہزار روپے اس خطرناک بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جانور اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں مویشی پالنے والے کسانوں نے ڈی سی مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کندرالہ اور کوٹلہ اگر میں لائیو سٹاک کی ٹیمیں بھجوائیں تاکہ ان کے قیمتی جانور ہلاک ہونے سے بچ جائیں۔

چوڑے مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -