میئر ملتان کی چیف انجینئر سے لاہور میں ملاقات ترقیاتی کاموں کی منظوری حاصل کرنیکا دعویٰ

میئر ملتان کی چیف انجینئر سے لاہور میں ملاقات ترقیاتی کاموں کی منظوری حاصل ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے چیف انجینئر پنجاب سے لاہور میں ملاقات کے دوران میونسپل کارپوریشن کے کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کی منظوری لے لی ہے۔ چیف انجینئر پنجاب نے میئر ملتان کو ہدایت کی کہ وہ پیپرا رولز کے مطابق اشتہار دیں(بقیہ نمبر69صفحہ12پر )

اور قانون کے مطابق ٹینڈرز جاری کریں۔ واضح رہے کہ میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں میونسپل کارپوریشن کی تمام یوسی چیئر مینوں کو 30،30 لاکھ کے ترقیاتی فنڈز جاری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین، اقلیت، لیبر اور یوتھ کے ممبرزمیونسپل کارپوریشن کو بھی لاکھوں کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں جن کی باقاعدہ منظوری میونسپل کارپوریشن کے ایوان سے چند روز بعد ہونے والے اجلاس میں لی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -